سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم قمبر شہداد کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ملزم کی شناخت انور حسنی بروہی سے ہوئی۔ جسے شہداد کوٹ اور کراچی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں موت کی نیند سلایا گیا۔ ہلاک ملزم انور کی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان ہوا تھا ۔ انور کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں۔ 2014 سے وارداتیں کررہا تھا ۔ 3 بار سلاخوں کے پیچھے گیا۔ جبکہ بدقسمتی سے ہر بار ضمانت پر رہا ہو کر ایک بار پھر سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہوجاتا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جس صحافی اطہر متین کے قتل کی جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی فارنزک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قتل میں استعمال اسلحے سے پہلے بھی وارداتیں ہوچکی ہیں۔
کچھ روز پہلے گل برگ میں بھی اسی اسلحے سے شہری پر فائرنگ کی گئی ۔ یاد رہے کہ ملزم انور کے دوسرے ساتھی اشرف کو منگھو پیر سندھ بلوچستان بارڈر سے 26 فروری کو پکڑا گیا۔ انور اور اشرف دونوںنے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی چلائی تھی نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اور ٹی وی ہوسٹ طارق متین کے بھائی اطہر متین کو18 فروری کو اس وقت شہید کیا گیا جب انہوں نے ڈکیتوں کی لوٹ مار کی کارروائی روکنے کے لیے ان پر اپنی گاڑی سے ٹکر ماری۔ جس کے جواب میں انہوں نے پلٹ کر ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔
Discussion about this post