بھارتی نژاد برطانوی تاجر وویک چڈھا کی شادی دو ماہ قبل ہی 29برس کی ستوتی چڈھا سے ہوئی تھی اور اس بیاہ کی تقریب کو افسانوی کہا جارہا تھا، جس کا جشن ایک ہفتے تک جاری رہا۔ وویک چڈھا برطانیہ کے مقبول ترین تاجر تصور کیے جاتے تھے۔ جن کی برطانیہ بھر میں ہوٹل کی بڑی تعداد تھی۔ 33 برس کے وویک کا سیاسی اور تاجر کیمونٹی میں خاصا اثر و رسوخ تھا۔ جبکہ حکمران کنزریٹو پارٹی سے ان کے قریبی تعلقات رہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وویک گزشتہ رات نائٹ کلب کی پارٹی میں شریک تھے۔ جس کے چند لمحے بعد ان کی موت کی اطلاع آئی۔
ہوٹل ٹائی کون کی یوں اچانک موت پر ہر کوئی حیران ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرارہے ہیں کیونکہ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اُنہیں صحت کے کوئی مسائل درپیش تھے۔ دوسری جانب اُن کے خاندانی ذرائع موت کی وجہ فطری بتارہے ہیں۔ وویک چڈھا کی بیوہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا، جس کے ساتھ انہوں نے 8ہفتے زندگی کا نیا سفر شروع کیا تھا، وہ اب اُن کے درمیان نہیں۔ وہ صدمے کی کیفیت ہیں اور سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں کہ اب اُن کے درمیان وویک نہیں۔ وویک چڈھا اُن کی محبت تھی لیکن اب وہ نہیں رہی۔ جس پر حیران پریشان ہوں۔
Discussion about this post