ہنس مکھ اور شرارتی دھانی جو گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہے ہیں۔
🧢 @ShahnawazDahani received his T20I debut cap from @SarfarazA_54.#HarHaalMainCricket | #BANvPAK pic.twitter.com/zYNQ6dGCM9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
وہ پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں متعارف کرانے والے 95ویں کھلاڑی ہیں۔ اس موقع پر پی سی بی نے ان کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوش خبری اہل خانہ کو دے رہے ہیں۔ شاہنواز دھانی نے پاکستان سپر لیگ میں زبردست بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا، جبکہ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بھی بنے تھے اور ان کی یہی پرفارمنس انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بنی۔
دھانی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں پہلا میچ کھیل رہا ہوتا تو اُس وقت اور زیادہ جذبات اور جوش ہوتے لیکن وہ سلیکشن کمیٹی کے ممنون ہیں، جنہوں نے انہیں اتنا بڑا موقع دیا۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
Discussion about this post