انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک اور ایوارڈ پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا۔ فاسٹ بالر کو یہ اعزاز ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی پرفارمنس کی بنا پر ملا ہے۔ بالخصوص ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ان کے یادگار اسپیل کو آئی سی سی نے بہترین قرار دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا یہ اعزاز پانے پر کہنا تھا کہ اُن کے لیے یہ پاکستان کے لیے ایوارڈ حاصل کرنا واقعی قابل فخر ہے۔
اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ فیلڈ کے مطابق گیند کرائیں اور اِس میں وہ کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نئی گیند کو بہتر طور پر استعمال کرنے پر زیادہ توجہ رہتی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2021میں 36انٹرنیشنل میچوں میں 78کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جبکہ اُن کی بہترین بالنگ 51رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا رہی۔
Discussion about this post