کئی ہفتوں تک شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان لفظی جنگ چلنے کے بعد آخر کار جنگ بندی ہوہی ہوگئی۔ اس دوران پی ٹی وی اسپورٹس کے میزبان نعمان نیاز نے 2شوز میں شعیب اختر سے باقاعدہ معافی مانگی تھی اور اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد شعیب اختر سے ان کا رویہ واقعی ہتک آمیز تھا اور اُنہیں کسی صورت شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ نعمان نیاز کی وضاحت کے باوجود شعیب اختر اُن سے خفا رہے۔ بلکہ برملا انہوں نے یہ کہا کہ نعمان نیاز اُن سے معافی مانگنے کے بجائے پاکستانی قوم اور پی ٹی وی حکام سے اپنے رویے پر معافی مانگیں۔
بہرحال اس دوران پی ٹی وی اسپورٹس نے شعیب اختر کو 10کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھی روانہ کیا۔ جبکہ اس سے پہلے نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان ہونے والی تلخی کے نتیجے میں دونوں کو ہی پی ٹی وی اسپورٹس سے آؤٹ کردیا گیا تھا، کہا گیا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، دونوں شو میں حصہ نہیں لے سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس کا پروگرام ’گیم آن ہے‘ کی میزبان ڈیوڈ گاور اور ثنا میر کرتے رہے۔ اس کہانی میں ایک نیا موڑ یہ آیا ہے کہ شعیب اختر اور نعمان نیاز میں آخر کار دوستی ہوگئی اور پھر سے تعلقات بحال ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں کے اختلافات ختم کرانے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا۔ جنہوں نے بذریعہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔‘ فواد چوہدری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں
جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، بہرحال All is well that ends well #GameOnHai #PTV pic.twitter.com/TLsGjfUw13
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 13, 2021
شعیب اختر نے ٹوئٹ کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ وہ نعمان نیاز کی غلطی کو اخلاقی بنیادوں پر درگزر کرتے ہیں اور اب آگے کی جانب بڑھنے کا وقت ہے۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر اور نعمان نیاز کے پھر سے ہونے والے یارانے کی دوستی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں۔ دوسری جانب شعیب اختر اور نعمان نیاز کی اس دوستی کے موقع پر صحافی سلیم صافی بھی موجود تھے۔
It was an unpleasant incident on National Television and it had hurt my sentiments thats why it took me a while. Taking a higher moral ground, i am accepting the apology of @DrNaumanNiaz . Lets move on from this.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 13, 2021
Discussion about this post