قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ پی ٹی آئی کارکنوں کو لانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی ضمانت کے برخلاف ہے۔ اسی لیے قومی اسمبلی کی فول پروف سیکوریٹی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف کے مطابق وزیراعظم کے اعلان پر کسی نے عمل کیا تو اُن کے کارکن بھی آسکتے ہیں۔ جس سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمے داری سیکریٹری داخلہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ پر ہوگی۔ جس نے بھی غیر قانونی احکامات مانے تو آئین و قانون کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے خط کی نقل کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھیج دی ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post