وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ اینکر پرسن ارشد شریف کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق وہ مکمل ذمے داری سے کہہ رہا ہے کہ ادارہ کسی کو ہراساں کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ ارشد شریف کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے نہ انہیں گرفتار کرنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی اے نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے افراد کو باخبر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی ” فیک نیوز” پر ادارہ متعلقہ صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
Discussion about this post