صدر عارف علوی جنہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پھر وفاقی وزرا کے پہلے مرحلے کی حلف برداری میں ناسازی طبعیت کی بنا پر حصہ نہیں لیا تھا۔جس کی وجہ سے وفاقی حکومت اور صدر عارف علوی کے درمیان تلخیاں بڑھتی جارہی تھیں۔ خاص کر پنجاب کے گورنر کو ہٹانے کی وزیراعظم کی سمری پر بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
بدھ کو وزیراعظم اور صدر عارف علوی کی مختصر ملاقات بھی ہوئی۔ جس کے بعد صدر عارف علوی نے اپنی آئینی ذمے داری ادا کرنے پر آمادہ ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کا حلف چیئرمین سینیٹ نے نہیں بلکہ خود صدر عارف علوی نے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، جاوید لطیف، آغا حسن بلوچ جبکہ وزیر مملکت کے لیے ہاشم نوتیزی سے بھی صدر عارف علوی نے حلف لیا۔
Discussion about this post