سوشل میڈیا پر اس وقت ہیش ٹیگ عدنان صدیقی گردش میں ہےاور ان کی ایک تصویر کو لے کر صارفین دلچسپ کمنٹس کے ساتھ پوسٹ کررہے ہیں۔ یہ تصویر2021 کے آخری دن کسٹمز انفورسمنٹ ڈرگ کراچی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کی تھی، جس میں ضبط شدہ منشیات اور شراب کی بوتلوں کو تلف کیا گیا۔

ان اشیا کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد آگ لگادی گئی۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو میں عدنان صدیقی شراب کی بوتلوں کو توڑنے میں پیش پیش رہے جبکہ انہوں نے انسٹا گرام پراپنی ایک سیلفی پوسٹ کی، جس کے پس منظر میں ان ضبط شدہ اشیا کو آگ لگانے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ اب اسی ایک سیلفی کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے اس دھواں اور عدنان صدیقی کو مختلف نام دے کر پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

اس ۤدھواں کو مختلف تشبہیات دی جارہی ہیں بلکہ یہ کہیں کہ اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے استعمال ہورہاہے۔ ایک صارف کے مطابق جب انہیں میڈیکل کالج میں داخلہ ملا تو ایسے ہی رشتے داروں کے شعلے بھڑک اٹھے تھے۔
Jab mujhe medical college me admission mil gae #AdnanSiddiqui pic.twitter.com/KzTM8D1qfJ
— Newton_memes07 (@n_memes07) January 2, 2022
ایک صارف سدرا نے اس آگ کو اپنی ڈگری اور خود کو عدنان صدیقی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کس طرح سوشل میڈیا پر وقت برباد کررہی ہیں۔
🥲#AdnanSiddiqui pic.twitter.com/8y0H1a2I2B
— SIDRA💫 ||Stan ASRA❤️|| (@Sidrayyy_) January 2, 2022
امین کے مطابق ان کی زندگی اس اگ کی طرح ہے اور وہ ایسے ہی پرسکون ہو کر دوستوں کو مشورہ دیتے رہتےہیں۔
#AdnanSiddiqui pic.twitter.com/WYopi6ZRUQ
— Areen (@areenzafar_) January 2, 2022
مناہل نے آگ کو انڈین ٹیم اور عدنان صدیقی کو بابر اعظم سے تعبیر کیا ہے۔
#AdnanSiddiqui #pakvsind 🤣🤣 pic.twitter.com/DUVvUWG0t3
— Minahil 🇵🇰 (@minahilnazir14) January 2, 2022
ایک صارف سعد کی میم بھی ہے چٹ پٹی اور مزے دار۔
I made one #AdnanSiddiqui pic.twitter.com/uayKMqOMhm
— Saad🌗 (@notsaadi27) January 2, 2022
ایک صارف مزمل نے اس تصویر کو پاکستانی عوام اور سیاست سے گردانہ ہے۔
jbh#AdnanSiddiqui pic.twitter.com/3LSQ3wxFIf
— Muzzamil (@mady020) January 2, 2022
سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک صارف کوئی نہ کوئی دلچسپ تبصرہ کررہا ہے۔ بیشتر صارفین رواں سال کی پہلی میم اسے قرار دیتے ہوئے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کررہے ہیں

Discussion about this post