وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف آج ہر روز اسکینڈل سامنے آرہے ہیں۔اب عوام کے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔ عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگاتے رہے، کچھ ثابت نہیں ہوا۔ پورے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کیں لیکن کچھ نہیں ملا۔ پوری ریاستی مشینری کو استعمال کیا گیا لیکن نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایک کیس ثابت نہ ہوا بلکہ جس بات پر انہیں وزیراعظم سے ہٹایا گیا، وہ صرف اقامہ کی ایک پرچی پر۔عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر ہے۔ عمران خان نے تمام اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ پنجاب میں فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی جبکہ یہی کام وفاق میں شہزاد اکبر کرتے رہے۔ آج ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق عمران خان واحد وزیراعظم ہیں، جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کیے۔ دوست ممالک نے تحفے دیے، عمران خان نے انہی کے ملکوں میں انہیں بیچ دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے بتایا کہ عمران خان ایک مہنگی اور جدید گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس 5 سے اُس وقت لے گئے جب انہیں وزیراعظم ہاؤس سے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے نکالا گیا۔
ان کے مطابق اس گاڑی کی ملکیت وزیراعظم ہاؤس کے پاس تھی لیکن عمران خان جاتے جاتے اسے بھی ساتھ لے گئے۔ یہ گاڑی غیر ملکی وفود کے لیے استعمال ہوتی تھی، جس کی 2016 میں مالیت 3 کروڑ روپے تھی اور اس وقت یہ15کروڑ روپے کی ہے۔ عمران خان کا بس چلتا تو وزیراعظم ہاؤس کے صوفے بھی ساتھ لے جاتے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں، ابھی سے چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔ دراصل عمران خان کو مرچیں لگ گئی ہیں، جو انہوں نے کل سعودی کراؤن پرنس کا شہباز شریف کے لیے پروٹوکول اور گارڈ آف آنر دیکھا، اس کے بعد وہ آج پریس کانفرنس کرنے بیٹھ گئے۔ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اس واقعہ کی منصوبہ بندی کی۔ عمران خان نے 4 منصوبہ سازوں کو راتوں رات مدینے سے نکوالیا جبکہ زد میں وہ آئے ہیں جو بے چارے سعودی عرب میں محنت کرکے روزی روٹی کماتے تھے۔ سعودی عرب میں جو پاکستانیوں کی گرفتاری ہوئی، وہ عمران خان کی وجہ سے ۔
ان کے مطابق اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا گیا کہ وہ خاتون ہیں۔ اس کے باوجود انہیں مقدس مقام پر گالیاں دی گئیں لیکن انہوں نے پھر بھی ان برا سلوک کرنے والوں کے لیے ہدایت کی دعا کی۔ مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ نے ایک خاتون کو گالیاں پڑوائیں۔مقدس جگہ کو اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔
Discussion about this post