ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات پر شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اتنی بار اُن کا نام اتنے جذبے اور جنون سے لیا کہ کہیں اُن کے خاوند ناراض نہ ہوجائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان درازی پر قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ عمران خان کے بیان سے ملک و قوم کے خلاف اُن کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھادیا ہے۔انہیں یہ نہیں معلوم کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں۔ عمران خان نے پاکستانی معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا۔
بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2022
سابق صدر آصف علی زردای کا کہنا ہے کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے۔ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گرجاؤ۔ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اور یہی پیغام بی بی شہید نے دیا ہے۔ آصف زرداری کے مطابق کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور نوٹس لیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی مریم نواز کے حوالے سے عمران خان نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مزمت
جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے, صدر آصف علی زرداری
خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں, صدر آصف علی زرداری @AAliZardari— PPP (@MediaCellPPP) May 20, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے، اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔ ایسی بد زبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے۔
مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے۔اخلاقیات،روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب یہ خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ایسی بدزبانی کو سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لئے زہر قاتل ہے۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) May 20, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی مریم نواز پر جملے بازی کرکے عمران خان پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہیں۔عمران نے زبان کو لگام نہ دی تو گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا آتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ شریک سفر ریحام خان کے مطابق اُنہیں اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ وہ کبھی ایسے آدمی سے منسلک تھی۔
مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔ @BBhuttoZardari جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔
نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 20, 2022
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی سابق وزیراعظم کے ریمارکس پر شدید تنقید کی جارہی ہے
Discussion about this post