ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ اڈیلیا روس بینجمن بٹن نامی میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے 3 ماہ بعد ہوئی تھی، یہ ایک ایسی نایاب بیماری ہے جس کی وجہ سے بچوں کی نشونما رک جاتی ہے اور ایسے جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچے اپنی عمر سے بڑے لگنے لگتے ہیں۔ دنیا میں یہ بیماری تقریباً 500 سے زائد بچوں میں پائی جاتی ہے جو صرف 13 سال کی عمر تک ہی جی پاتے ہیں لیکن اڈیلیا نے اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوکر بھی ہمت نہ ہاری اور کچھ کر دیکھانے کی ٹھانی۔ اڈیلیا نے 2012 میں اپنا یوٹیوب چینل بنایا جہاں وہ مختلف ٹیوٹوریلز کے ذریعے اس مرض کے ساتھ زندگی گزارنے سے متعلق آگاہی دیتی تھی۔ اڈیلیا کے یوٹیوب چینلز میں تقریباً 30 لاکھ سبسکرائبر ہیں جبکہ انسٹاگرام پر 40ہزار سے زائد فالوورز موجود ہے۔
اڈیلیا کی موت پر ان کے اہلخانہ سمیت ننھی یوٹیوبر کے مداح بھی رنجیدہ ہے۔ ان کے اہلخانہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ وہ اس دنیا میں خاموشی سے آئی اور خاموشی سے چلی گئی لیکن اس کی زندگی اس سے بہت دور تھی، اس نے لاکھوں دلوں کو چھویا اور ہر اس شخص کے ساتھ ایک گہری یاد چھوڑی جو اسے جانتا تھا۔ اہلخانہ نے لکھا کہ کاش یہ ہماری حقیقت نہ ہوتی لیکن بدقسمتی سے ایسا ہی ہے۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اسے پیار کیا اور اس کی حمایت کی۔ اس کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ جنہوں نے اسے صحت مند رکھنے کے لیے سالوں تک کام کیا۔
View this post on Instagram
Discussion about this post