کراچی سے تعلق رکھنے والی 20 برس کی اس پاکستانی کھلاڑی نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ فاطمہ ثنا صرف بالنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ان کی موجودگی بہت ضروری تصور کی جاتی ہے۔ 2021 کے دوران اس نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی نے صرف 16 انٹرنیشنل میچز میں شرکت کرتے ہوئے 24 کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کا رخ کرایا،
اُن کی بہترین بالنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف 39 رنز دے کر 5 وکٹیں رہیں۔ اسی طرح بالنگ کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹنگ میں 165 رنز زبردست کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ فاطمہ ثنا نے پاکستان میں ہی نہیں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دوروں میں بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے 24 وکٹوں میں سے 18 تو صرف 11 انٹرنیشنل میچز میں حاصل کیں۔ ثنا فاطمہ نے 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے قیمتی 28، 22 اور 17 رنز کی اننگز ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف کھیلیں۔
Discussion about this post