بشکریہ ٹوئٹر
ہالی وڈ اسٹار الیک بلڈون کے ہاتھوں جہاں ڈائریکڑفوٹوگرافی ہیلنا کی موت ہوئی وہیں ڈائریکٹر جوئیل سوزا بری طرح لہولہان ہوا۔ فلم ’رسٹ‘ کی عکس بندی میکسیکوسٹی میں جاری تھی اور ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے الیک بلڈون نے بندوق سے ایسی گولی چلائی کہ خاتون ڈائریکٹر بری طرح زخمی ہوئیں، جنہیں بھاگم بھاگ اسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔ جبکہ عکس بندی کے دوران زخمی ہونے والے ڈائریکٹر جوئیل سوزا کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اسٹار الیک بلڈون سے نشانہ خطا ہوا،جبھی ڈائریکٹر فوٹو گرافی اور ڈائریکٹر اس کی زد میں آئے۔ یہ لرزہ خیز واقعہ رات ایک بجے کے قریب ہوا۔ پولیس نے حادثاتی قتل پر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن فی الحال ہالی وڈ اسٹار الیک بلڈون کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ جبکہ خود اداکار اس واقعے پر خاصے رنجیدہ ہیں۔ 42برس کی خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلنا کی یوں اچانک حادثاتی موت پر ہالی وڈ فلم نگری خاصی اداس ہے جبکہ ’رسٹ‘ کی پروڈکشن کمپنی نے اس واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ہالی وڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم ’رسٹ‘ 80کی دہائی کے پس منظر میں بنائی جارہی ہے۔ الیک بلڈون فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں، جو امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والے شہری کے روپ میں ہیں، جن کے پوتے کو حادثاتی قتل میں سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے بچانے کے لیے وہ قانونی جنگ لڑتے ہیں۔
ماضی میں فلموں میں گولی سے چلنے سے بڑی موت
زیادہ پرانی بات نہیں 1993میں مارشل آرٹ ہیرو بروس لی کے 28برس کے بیٹے برینڈن لی فلم ’دی کرو‘ کی عکس بندی کے دوران اصلی گولی چلنے سے موت کی آغوش میں جاسوئے تھے۔
Discussion about this post