لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت جمع کرادی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔فواد چوہدری نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Discussion about this post