فیس بک سمیت مختلف سوشل سائٹس پر مصری خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے سفاک شوہر کے تشدد سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو کمرے میں قید کرلیتی ہے اور فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے لوگوں سے مدد طلب کرتی ہے۔ ویڈیو میں خاتون خوفزدہ ہے جو ڈری سہمی اپنے کمرے میں بند ہے اور شوہر کے تشدد سے بچنے کے لیے چیخ چلارہی ہے جبکہ باہر اس کا شوہر مسلسل کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون روتے ہوئے اپنے ظالم شوہر سےرحم کی التجا کرتی ہے، خاتون دہائیاں دیتی ہے کہ جب تک میرا بھائی نہیں آجاتا ، میری مدد کے لیے میرے عزیز و اقارب نہیں آجاتے میں دروازہ نہیں کھولوں گی۔ لائیو اسٹریمنگ کے دوران خاتون اپنے چہرے، ہاتھ اور جسم پر پڑے تشدد کے نشانات کو صارفین پر واضح کرتی ہے۔ خاتون کے مطابق اس کے جسم کا کوئی بھی ایسا حصہ نہیں جہاں ظلم و ستم کے نشانات نہ ہو۔
View this post on Instagram
فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے لائیو ویڈیو شیئر کرنے والی 21 سالہ خاتون کی شناخت حیات عبداللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق مصر کے دارالحکومت کائرہ سے ہے، فیس پر خاتون کی جانب سے مدد کی اپیل کی ویڈیو کارآمد ثابت ہوئی جس کے بعد مصر پولیس نے خاتون کو جلد ریسکیو کرلیا ہے جبکہ خاتون حیات عبداللہ کا شوہر لاپتہ ہے جس کے لیے کائرہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہے۔
Discussion about this post