فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ جس کے تحت اب فیس بک کی کمپنی ، میٹاورس کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی، ورچوئل دنیا کی ایک نئی تفریح سے روشناس کیا جائے گا ۔ یہ میٹا ورس دراصل ورچوئل رائلیٹی اور آلٹرنیٹ رائلیٹی ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق فیس بک کی ’ری برانڈنگ‘ ایک ورچوئل دنیا اور ہارڈ وئیر کے لیے ہے، ۔ مارک زکربرگ کے مطابق فیس بک کا کارپوریٹ ادارہ اب میٹا ہوگا ، جبکہ فیس بک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ّ فیس بک ٗ ہی رہے گی ۔
Discussion about this post