مصر میں اسکندریہ ٹیم اور الزرقا ٹیم کے خلاف میچ تھا، اسکندریہ ٹیم کی کوچ ادھوم سولہدر تھے، جو شہرت یافتہ سابق فٹ بالر رہ چکے ہیں۔ میچ کے 93ویں منٹ کے آخری سکینڈ میں اُن کی ٹیم فاتحانہ گول کرنے میں کامیاب تو ہوگئی لیکن اِدھر کوچ ادھوم سولہدر کو جیت کی خوشی میں ایسا دل کا دورہ پڑا جو انہیں موت کی نیند سلا گیا۔ کوچ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ادھوم سولہدر میچ کے سنسنی خیز لمحات کی وجہ سے دل کی دھڑکنوں پر قابو نہیں رکھ پا رہے تھے اور جب آخری سیکنڈمیں اُن کی ٹیم نے گول داغ کر میچ جیتا تو خوشی کے مارے کوچ زندگی کی بازی ہی ہار گئے۔ ادھوم سولہدر 90کی دہائی کے مصری فٹ بالر رہے ہیں جنہوں نے کئی لیگز میں بھی شرکت کی اور پھر کھیل سے جدا ہونے کے بعد بطور کوچ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
Discussion about this post