قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے دوران خوں ریزی کا خطرہ ہے۔ خط میں شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کو بھی مخاطب کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دھمکی بھی دی کہ آپ کو دیکھ لوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان بھی دے رکھا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہےجو اپوزیشن کا آئینی حق ہے جس سے روکنے کے لیے ہتکھنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم ، وزرا اور مشیران نے اراکین کو ووٹ کا استعمال روکنے کے لیے بیانات دے رکھے ہیں۔ اس سلسلے میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو 10 لاکھ افراد کے ہجوم سے گزر کر ووٹ دینے کے لیے جانا اور پھر آنا ہوگا۔
Discussion about this post