وزیرداخلہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ تحریک انصاف نے انارکی اور دنگا فساد کا لانگ مارچ میں منصوبہ بنایا تو گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے۔ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ لوگ آگ لگانے کو تیار ہیں، وہ جھوٹ کا سہارہ لے رہے ہیں۔ اگر کسی لیڈر کی یہ خواہش ہے تو وہ عوام کو اکسانے کے بجائے پہلے خود کو آگ لگائے۔ رانا ثنا کے مطابق الیکشن تو طے شدہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی لوگوں کو ورغلا رہی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ رانا ثنا نے کئی قتل کیے ہیں تو پھر اُن کے خلاف قتل کے بجائے منشیات کا جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہباز گل کے اس الزام کو بھی رد کیا کہ ان پر موٹر وے پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ ان کے مطابق یہ معمول کا روڈ حادثہ تھا، جسے پی ٹی آئی جھوٹ بول کر قتل کی سازش بتارہی ہے۔
Discussion about this post