پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ اب 10 فروری سے لاہور میں ہونے جارہا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ 16 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں 100 فی صد تماشائیوں کو آنے دیا جائے گا۔
این سی او سی نے فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ 15 فروری تک 50 فی صد گنجائش کے ساتھ میچز دیکھے جاسکتے ہیں لیکن شرط صرف یہ ہوگی کہ مکمل ویکسین شدہ تماشائی ہی آئیں۔ یاد رہے کہ ایونٹ کا فائنل اور پلے آف میچز بھی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 27 فروری کو ہوگا۔
Discussion about this post