بجلی نہیں ہے، توانائی کا بحران ہے اور مالیاتی پریشانیوں میں جکڑا ہوا ہے لبنان اور ایسے میں مس انٹر نیٹ لبنان کا مقابلہ سجایا گیا۔ جس میں لبانی دوشیزاؤں نے شرکت کی اور ان میں آیا الحاج علی کے سر پر تاج سجایا گیا مس انٹر نیٹ لبنان کا۔ خوبرو اور پرکشش مس انٹر نیٹ لبنان تو خوشی سے نہال تھیں لیکن اس عجیب و غریب مقابلہ حسن پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
بیشترصارفین کا کہنا ہے کہ لبنان میں زیادہ تر عوام کے پاس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انٹر نیٹ استعمال کرنے سے محروم ہے۔ حالت یہ ہے کہ گرمیوں میں طویل بلیک آؤٹ ایسا ہوا کہ 200سے زائدافراد کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
رغم كل مصايب لبنان، الحمدلله قدرنا نتوّج Miss Internet 💅
إنجاز جديد للعام 2021 pic.twitter.com/h2IfPU8Kv0— Mhّmd (@dankar) November 8, 2021
I thought I saw the worst, but now I just saw that we have a miss Internet Lebanon for 2021 😔😭
— Lama (@LamaSleem) November 8, 2021
عالمی بینک کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ لبنانی معیشت 2020 کے دوران 20 فیصد سکڑ گئی اور رواں برس اس کے مزید 9.5 فیصد سکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر صارفین نے اس مس انٹرنیٹ لبنان کے مقابلے کو غیر ضروری اور غیر حقیقی ایونٹ قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب بجلی نہیں ہوگی، مالی بحران سر اٹھائے گا تو ہر کوئی روزگار کے لیے پریشان ہوگا تو ذرا بس یہ بتادیں کہ ’مس انٹر نیٹ لبنان‘ کی کیا حیثیت ہے؟
Discussion about this post