اگر آپ نے کال آف ڈیوٹی، کینڈی کرش، ورلڈ آف وار کرافٹ اور ڈیابلو جیسے ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو یقینی طور پر اس بات سے بھی واقف ہوں گے کہ یہ گیمز ” ایکٹوویژن بلیزارڈ” کی ملکیت ہیں۔جسے اب مائیکرو سوفٹ نے خریدنے کا اعلان کردیا۔ متعقلہ کمپنی گزشتہ 30برس سے گیمرز کی تفریح میں مصروف ہے۔ جبکہ اس کے دنیا بھر میں اسٹوڈیوز قائم ہیں جہاں 10 ہزار سے زائد آئی ٹی ایکسپرٹس صارفین کو دلچسپ اور نت نئے فیچرز سے آراستہ گیمز کی دنیا کی سیر کراتے ہیں۔ مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ ” ایکٹوویژن بلیزارڈ” کو خریدنے کا فیصلہ مائیکرو سوفٹ کے موبائل، کلاؤڈمیں گیمنگ کے بارے میں اس شعبے کو برق رفتارترقی دے گا
Discussion about this post