انٹرنیٹ کی دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 27 سال بعد آج کے دن باضابطہ طور پر بند کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت کو یاد کرنا شروع کردیا جب وہ اس کا استعمال کرتے تھے۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے 1995 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کو متعارف کروایا گیا جو اس وقت کا اکیلا براؤز ہوا کرتا تھا لیکن انٹرنیٹ کی انقلابی دنیا میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹکر دینے 2004 میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کروایا گیا جو انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کئی گنا زیادہ تیز اور شاندار فیچر کا حامل تھا۔
تاہم 2008 میں گوگل کروم براؤزر کے لانچ کے بعد انٹرنیٹ ایکسپولرر کی مقبولیت مزید کم ہوتی چلی گئی اور وہ ماضی کی ایک یاد بن کر رہ گیا۔ گوگل کروم اور فائر فوکس کی مقبولیت کے بعد انٹرنیٹ ایکسپولرر کی عالمی مارکیٹ میں صرف 4 فیصد کے لگ بھگ حصے رہ گئے ہیں جبکہ گوگل کروم اس وقت براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مکمل طور پر بند ہوجانے کے بعد ٹویٹر صارفین نے مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور اسے 90 کی دہائی کے بچوں کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔
Internet Explorer pic.twitter.com/XyLf4NMzWY
— RVCJ Media (@RVCJ_FB) June 12, 2022
What a time. pic.twitter.com/POPKHKq4Yf
— Microsoft (@Microsoft) June 7, 2022
Goodbyes are never easy.
After 27 years, Microsoft will officially be shutting down Internet Explorer starting Wednesday of this week. pic.twitter.com/A8XMKIKQg1
— Morning Brew ☕️ (@MorningBrew) June 13, 2022
Discussion about this post