بائیس سالہ بنگالہ دیشی خاتون کرشنا منڈل سے بھارتی شہری ابھیک منڈل سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی اور چند روز بعد ہی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے لیکن کہتے ہیں نا محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔ الگ ملک ہونے اور پاسپورڈ نہ ہونے کے باوجود بھی خاتون کرشنا منڈل نے ابھیک منڈل سے شادی کرنے کے لیے راہ میں آئی رکاوٹوں کو پورا کرنے کی ٹھانی اور چل پڑی اپنی محبت کو انجام تک پہنچانے کے سفر پر۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا منڈل نے بھارت پہنچنے کے لیے غیرقانوی طریقے سے سرحد عبور کرنے کا فیصلہ کیا، خاتون نے بنگال ٹائیگر کے لیے مشہور سندر بن کے خطرناک جنگلات کا سفر طے کیا پھر ایک گھنٹہ تیر کرکے دریا پار کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے کلکتہ پہنچنے کے بعد کالی گھاٹ مندر میں دونوں نے شادی رچالی تاہم کرشنا منڈل کے غیرقانونی طریقے سے بھارت پہنچنے کی خبر بھارتی پولیس تک جاپہنچی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آئی ہے کہ کرشنا منڈل کو اب ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے حوالے کردیا جائے گا۔
Discussion about this post