تیز یخ بستہ ہواؤں نے مری میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جبکہ آسمان سے روئی کے گالوں کی طرح برف باری جاری ہے۔ جبھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مری کے لیے سیر سپاٹا کو پہنچ گئی ہے۔
برف باری ایسی ہورہی ہے کہ مختلف راستوں پر برف ہی برف ہے۔ اسی لیے ٹریفک اہلکار مختلف موڑ پر سیاحوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ محکمہ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ برف باری موسم سرما کی پہلی برف باری ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Discussion about this post