مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اُن کا پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ وہ سفر کرسکیں۔ سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اس درخواست کی سماعت سننے سے معذرت کا اظہار کیا۔ سماعت کے موقع پر نیب اور وفاقی حکومت کے وکلا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کے روبرو ہوئے۔ اب نئی بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو روانہ کردی گئی ہے۔
اس سے قبل مریم نواز کی درخواست کی سماعت سے جسٹس فاروق حیدر بھی معذرت کرچکے ہیں۔ جبکہ ان سے پہلے ایک اور عدالتی بینچ بھی مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔
Discussion about this post