سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں جاری مودی سرکار کی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے اور حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ کے بانی مسلمان صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کرلیا، بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی زبیر کو دہلی پولیس نے ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن پھر ان پر ایک دوسرے کیس میں مقدمہ درج کیا گیا اور ان پر فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اور مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں مودی سرکار نے صحافی محمد زبیر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے محمد زبیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایف آئی آر دکھائی گئی ہے، نہ حراست کا مقام ظاہر کیا گیا ہے۔
Please note. pic.twitter.com/gMmassggbx
— Pratik Sinha (@free_thinker) June 27, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی کے خلاف مذکورہ کیس ٹوئٹر ہینڈل بالاکی جین کی جانب سے رواں ماہ کی گئی ایک شکایت پر مبنی ہے، جس میں محمد زبیر پر جان بوجھ کر ایک مخصوص مذہب کے دیوتا کی توہین کرنے کے لیے قابل اعتراض تصویر ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ آلٹ نیوز کے فیکٹ چیکر محمد زبیر کی گرفتاری کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ڈرو مت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ‘بی جے پی کے جھوٹ، تعصب اور نفرت کو بے نقاب کرنے والا ہر شخص ان کے لیے خطرہ ہے۔ حق کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے ہزاروں مزید آوازیں اٹھیں گی۔ ظلم پر ہمیشہ سچائی کی فتح ہوتی ہے۔
Every person exposing BJP’s hate, bigotry and lies is a threat to them.
Arresting one voice of truth will only give rise to a thousand more.
Truth ALWAYS triumphs over tyranny. #DaroMat pic.twitter.com/hIUuxfvq6s
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 27, 2022
Discussion about this post