تین امریکی ماہر معاشیات ڈیوڈ کارڈ، جوشوا اینگرسٹ جبکہ گائیڈو امبینس نے اقتصادیات کا نوبل انعام 2021 اپنے نام کرلیا۔ یہ انعام انہیں غیر ارادی تجربات یا "قدرتی تجربات” سے نتائج اخذ کرنے پر دیا گیا ہے۔ ان کے تیار کردہ فریم ورک کو محققین نے بڑے پیمانے پر اپنایا ہے جو مشاہداتی اعداد و شمار کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کہا کہ تینوں کے تجرباتی کام نے معاشی علوم کو نئی شکل دی ہے۔ معاشرے کے بنیادی سوالات اور اینگرسٹ اور امبینس کے طریقہ کار کے شراکت کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ قدرتی تجربات علم کا ایک بھرپور ذریعہ ہیں، ان کی تحقیق نے بنیادی سوالات کے جواب دینے کی ہماری صلاحیت کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے ، جو معاشرے کے لیے بہت فائدہ مند رہا ہے۔
رواں سال کا نوبل انعام کس کس کے نام رہا؟
امن کا نوبل: اظہار رائے کا ذریعہ بننے والے دو صحافیوں کے نام
تنزانیہ کے ناول نگار عبدالرزاق ، ادب کے نوبل ایوارڈ کے حقدار
کیمسٹری کا نوبل انعام امریکی اورجرمن سائنس دانوں کے نام
طبعیات کے لیے 3 سائنس دانوں کو نوبل انعام کا اعلان
Discussion about this post