وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رات گئے مصدق ملک کے ساتھ ٹی وی پر آکر اس بات کا اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ وزیرخزانہ کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اس بات پر ملال کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر آکرپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا۔ مفتاح اسماعیل لکھتے ہیں کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔’
I was not supposed to go on tv last evening to announce this. Another colleague was supposed to do this. But PM sahib decided that Musadik Malik and I should do that. https://t.co/M8xv3GWtXL
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 1, 2022
Discussion about this post