وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مقدمے کی تفیتش میں شامل مقصود چپڑاسی کا متحدہ عرب امارات میں انتقال ہوا۔ مقصود چپڑاسی کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ مقصود چپڑاسی کے بینک کھاتوں میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ پی ٹی آئی حکومت میں مشیر احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایف آئی اے عدالت نے مقصود چپڑاسی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ملک مقصود، نیب اور ایف آئی اے کیسز میں شریف خاندان ریفرنس مین نامزد تھے۔ مقصود چپڑاسی تحریک انصاف کے دور میں اپنے خلاف تحقیقات کی بنا پر مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما اپنے جلسوں اور پریس کانفرنس میں مقصود چپڑاسی کا نام لے کر شریف خاندان پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
Discussion about this post