بالی ووڈ میں ایک بار پھر بجے گی شہنائی، بھارتی فلم نگری کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 سال گہری دوستی اور قربت کے بعد ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے شادی مبینہ طور پر ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 2017 میں اداکار ارباز خان سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے 2019 میں ارجن کپور سے اپنے قریبی تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر دونوں ستارے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں تاہم رواں سال جنوری میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں جس کے بعد ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔
Discussion about this post