ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افریقا جانے والے انٹرنیٹ کیبل کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔ وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ سی می وی 4کیبل کٹ چکی ہے۔ جبھی پاکستان میں انٹر نیٹ اسپیڈ 1ٹیرابائٹ سے کم ہوئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ متاثرہ سی می وی 4انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام اگلے سال جنوری میں پورا ہوگا۔ اسی بنا پر انٹر نیٹ اسپیڈ میں کمی آئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی کوشش ہے کہ انٹر نیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کیا جائے تاکہ ملک بھرمیں ہر ایک کو ضرورت کے مطابق انٹر نیٹ اسپیڈ دستیاب ہو۔ اکتوبر میں بھی فجیرہ کے قریب 40ٹیرا بائٹ کی 25کلو ہزار کلو میٹر لمبی ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب پاکستان میں انٹر نیٹ کی رفتار متاثر ہوچکی ہے۔
Discussion about this post