گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 268 اضافی کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس اعتبار سے پاکستان کورونا مریضوں کی فہرست میں 50 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں 2 اعشاریہ 14 فی صد ہولناک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اُدھر کراچی میں بھی کورونا وائرس کے خوف ناک وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 23 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں 439 ٹیسٹ کیے گئے لیکن کوئی بھی کورونا کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ حیدرآباد میں اس وقت 8 مریض کورونا سے لڑ رہے ہی۔ ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 385 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 738 ہو چکی ہے۔
Discussion about this post