ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی، چار روزہ تقریبات اتوار کو ایک شاندار نمائش ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں 96 سالہ ملکہ برطانیہ کی سرپرائز انٹری نے شرکاء کا دل جیتا وہی تقریبات کے دوران کئی مواقع پر ننھے شہزادہ لوئس نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، 4 سالہ شہزادہ لوئس تقریب کے دوران کبھی مختلف چہرے بناتے تو کبھی انہیں فلائی پاسٹ کے دوران رائل ایئرفورس کے طیاروں کی آواز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھا دیکھا گیا تو کبھی اپنی ماں شہزادی کیٹ کے ساتھ ضد اور شرارت کرتے نظر آئیں۔
کیمرے میں محفوظ شہزادہ لوئس کا چلبلا انداز جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تو ہر کوئی ننھے شہزادے کی شرارتوں پر دل ہار بیٹھا۔
اپنی دھن میں مگن ننھا شہزادہ اپنی ہی خیالی دنیا میں مست تھا، جو ایک جگہ ٹک کر نہ بیٹھ رہا تھا کبھی اپنی نشست سے اتر جاتا تو کبھی اپنے والد شہزاہ ولیم تو کبھی دادا شہزاہ چارلس کی گود پر جا بیٹھتا۔
شہزادہ لوئس کے بہن بھائی 8 سالہ شہزادہ جارج اور 7 سالہ شہزادی شارلٹ بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر ننھے شہزادے کی شرارت سے بھرپور لمحات کے چرچوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں صارفین شہزاہ لوئیس کے اس چلبلے انداز پر تبصرے کئے بغیر نہیں رک رہے۔
یاد رہے کہ2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔ ملکی برطانیہ برطانوی نے تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
Discussion about this post