کہا جاتا ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔اور خاص کر ایسے میں جب سوشل میڈیا کا دور ہو تو ایک ایک لفظ کو بہت سوچ سمجھ کر ادا کیا جاتا ہے لیکن جنون گروپ کے رکن اور گلوکار علی عظمت ایک شو کے دوران ایسی ترنگ میں آئے کہ 80اور90 کی دہائی کی گلوکاری کا تذکرہ کرتے ہوئے نجانے کیوں ملکہ ترنم نور جہاں کی گلوکاری پر تبصرہ کرنے کے بجائے ان کی ظاہری شخصیت پر بول پڑے۔جس پر اب سوشل میڈیاپر ایک وبال کھڑا ہوگیا ہے۔
علی عظمت نے کیا کہا تھا
گلوکار علی عظمت پاکستان میں پاپ میوزک کی آمد اور پھر گلوکاری کے میدان میں خود کے قدم رکھنے کے واقعہ کو دہراتے ہوئے بولے کہ وہ ماضی میں موسیقی کا کوئی معیار نہیں تھا۔نور جہاں بھاری ساڑھی پہن کر، غیر ضروری میک اپ کرکے رات میں پی ٹی وی سے گایا کرتیں اور یہ چیز اُنہیں سخت ناپسند تھی۔ علی عظمت تو جذبات کی رو میں اس قدر بہتے ہوئے یہ تک بول گئے کہ غصہ آتا تھا کہ کون اس مائی کو کھڑا کردیا ہے، اسے وہ کیوں روز دیکھیں۔
ملکہ ترنم نور جہاں کے خاندان کی کڑی تنقید
ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے علی عظمت کے اس بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر بھارتی فنکاروں کی مختلف ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں وہ ملکہ ترنم کو خراج عقیدت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ساتھ ہی حنا نے اپنی طویل ترین پوسٹ پر لکھا کہ میڈم نور جہاں کا نام عظمت کے مترادف کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، انہوں نے ملک و قوم کے نام کیلئے اتنا کام کیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔ جس شخص نے میڈم نور جہاں کیلئے نامناسب الفاظ اد ا کیے۔۔ دوسروں کی تذلیل کرنا اب بظاہر جائز ہے کیونکہ اپنے جذبات کے اظہار کی اجازت کا حق استعمال کرتے ہوئے ہم دوسرے لوگوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔حنا نے گلوکار علی عظمت کو بظاہر مخاطب نہ کرتے ہوئے لکھا کہ نور جہاں وہ تھیں جو یہ شخص پوری زندگی لگا کر بھی بن سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اسی طرح نور جہاں کی ایک بیٹی ظل ہماکے صاحبزادے اداکار احمد علی بٹ نے بھی نانی کی شخصیت پر نامناسب تبصرے پر لکھا کہ اُن کی نانی میڈم نور جہاں برصغیر کی سب سے بڑی فنکارہ ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے علی عظمت کو بطور فنکار اور ایک دوست کے طور پر ہمیشہ عزت دی ہے۔ وہ پاکستان کے سب سے بڑے راک اسٹارز میں سے ایک ہیں، ان کا واضح رویہ ہمیشہ ان کا ٹریڈ مارک رہا ہے لیکن نورجہاں کے بارے میں ان کے حالیہ ریمارکس ناقابل برداشت ہیں۔
View this post on Instagram
علی عظمت کی وضاحت
سوشل میڈیا پر صرف ملکہ ترنم نور جہاں ہی نہیں دیگر گلوکاروں اور اداکاروں نے علی عظمت کے نامناسب الفاظ کی شدید انداز میں مذمت کی، جبھی گلوکار علی عظمت کو ضرورت پڑ گئی کہ وہ وضاحتی بیان کا ویڈیو جاری کریں۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا ایک حصہ جاری کیا گیا۔ یہ درست ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں بھاری میک اپ اور زیوارت کے ساتھ ساڑھیاں زیب تن کرکے آتی تھیں لیکن انہوں نے پھر ملکہ ترنم نور جہاں کی گلوکاری کی تعریف کی، جنہوں نے اکلوتے ٹی وی چینل ہوتے ہوئے اپنی گلوکاری سے پرستاروں کی تعداد بڑھائی۔ علی عظمت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کے بیان کو کانٹ چھانٹ کر سوشل میڈیا پر ڈالا گیا۔ جس کے باعث یہ ساری غلط فہمی ہوئی۔ احمد بٹ ہوں یا حنا درانی سب ان کی فیملی کی طرح ہیں۔ علی عظمت نے اعتراف کیا کہ وہ نور جہاں کے بہت بڑے مداح ہیں، جن کے گانے گا کر انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
#AliAzmat
Those who created misunderstanding here is the narrative of Ali Azmat. Part II pic.twitter.com/V14cLs5uMQ— رقصِ بسمل۔۔۔ (@usman_reps) October 22, 2021
Discussion about this post