بھارتی ہندو انتہا پسند گروہ بجرنگ دل، بھارتیا جنتا پارٹی اور وشواہندو پریشد پھر سے زہر اگلنے اور دنگا فساد کرنے پر اتر آئی۔ ممبئی کے اسپورٹس کمپلکیس کا نام ” ٹیپو سلطان ” کیا رکھا گیا، بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے شروع کردیے۔ متعلقہ اسپورٹس کمپلکیس ممبئی کے علاقے مالڈ میں ہے۔ جس کا افتتاح ریاستی وزیر اسلم شیخ نے کیا لیکن صورتحال اُس وقت کشیدہ ہوگئی جب انتہا پسند گروہ افتتاح کے وقت اسپورٹس کمپلکیس کے سامنے پہنچ گئے، جن کا مطالبہ تھا کہ وہ کسی صورت اسپورٹس کمپلکیس کا نام ” ٹیپو سلطان” کے نام پر رکھنے نہیں دیں گے۔
اس موقع پر ان انتہا پسندوں نے دنگا فساد بھی کیا۔ جبکہ پولیس بالکل بے بس اور لاچار نظر آئی۔ اسپورٹس کمپلکیس کا افتتاح کرنے کے بعد اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کا مطالبہ بلاجواز اور بے معنی ہے۔ ان کے مطابق خود بی جے پی نے ہی سب سے پہلے اس گراؤنڈ کا نام ” ٹیپو سلطان ” کے نام پر رکھنے کی تجویز دی تھی۔ یہ گراؤنڈ 15 سال پرانا ہے اورا بتدا سے ہی یہ گراؤنڈ ” ٹیپو سلطان ” کے نام سے ہی شناخت کیا جاتا ہے۔
Discussion about this post