ممبئی ہائی کورٹ میں شاہ رخ خان کے بیٹے پر منشیات کے استعمال اور رکھنے پر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس سے قبل آریان خان کی درخواست ضمانت دو بار مسترد ہوچکی ہے، جس پر ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ آریان خان کو 2 اکتوبر کو کروز جہاز سے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ 14اکتوبر کو این سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ آریان خان منشیات کے عادی ہیں۔ اس کا ثبوت ان کے واٹس ایپ چیٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ این سی بی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ آریان خان کے پاس منشیات نہیں برآمد ہوئی لیکن ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر دوستوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اُن کے پاس موجود منشیات دراصل آریان خان کے استعمال کے لیے تھی۔
آریان خان سے متعلق مزید پڑھیں:
واٹس ایپ چیٹس پر ارنب آزاد، آریان جیل میں
Discussion about this post