تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ

by ویب ڈیسک
جون 15, 2022
مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا  مقدمہ
Share on FacebookShare on Twitter

ایف آئی اے لاہور نے قاف لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی شروعات 2 سال قبل ہوئی تھی۔ قاف لیگ کے رہنما کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا۔ جس پر مقدمہ اینی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نواز سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا اور ملزم مظہر عباس چپراسی ہے۔ محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مونس الہیٰ اور دیگر کے خلاف 720 مِلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا کہتے ہیں کہ مونس الہٰی ناراض نہ ہوں، عمران خان کے دور میں اس مقدمے کی تحقیقات ہوئی تھیں۔ یہ مقدمہ عمران خان کا ہی تحفہ ہے۔ مونس الہٰی نے اس مقدمے کے بارے میں خود رانا ثنا کو بتایا تھا۔ فی الحال مونس الہٰی کی گرفتاری کا بھی فیصلہ ہوا تھا۔ رقم مونس الہٰی کی ہے تو وہ ثابت کردیں۔ اُدھر مونس الہٰی نے کہنا ہے کہ  جوکرنا ہے کر لو.وہ  پہلے بھی پیش ہوئے تھےاب پھر پیش ہوں گے۔ انتظار کریں وہ آرہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ وکیل مونس الہٰی عامر سعید کے مطابق مقدمے سے قبل تحقیقات کرنا ضروری ہے۔ مونس الہٰی کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفتیش کیے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Previous Post

مقبول ترین کورین میوزک بینڈ ”بی ٹی ایس” ایک نئے سفر پر

Next Post

27 فی صد پاکستانی امریکا اور روس سے بہتر تعلقات کے حامی ، سروے

Next Post
27 فی صد پاکستانی امریکا اور روس سے بہتر تعلقات کے حامی ، سروے

27 فی صد پاکستانی امریکا اور روس سے بہتر تعلقات کے حامی ، سروے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -