میانوالی میں پیش آئے دلخراش واقعے پر جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے ہر دل اداس ہے وہیں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو اپنی پہلی اولاد بیٹی ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ عالمی یوم خواتین کو ان معزز افراد نے اپنی بیٹیوں کے نام کردیا ہے، سوشل میڈیا پر میانوالی واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کئی والد نے اپنی ننھی کلیوں اور معصوم پریوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ باور کروایا ہے کہ بیٹیاں بوجھ یا تنگدستی نہیں بلکہ رحمت اور بخشش کا ذریعہ ہے۔
We must realise that daughters are equally important as sons.
Treat them equally.
Daughters are not a burden, in fact they are the pillars of strength.
Let them Live, Let them Thrive. #Mianwaliincident#Mianwali pic.twitter.com/tlhAdiCiCl— Muhammad Ehsan Maken (@EhsanMaken3) March 8, 2022
The heart breaking incident in #Mianwali Father fired & murdered 7 days daughter because he was Expecting Son..
YAAllah Reham 💔😭🥀 pic.twitter.com/PO7dKajnaI#Mianwali— AF Sahil 🇵🇰 (@almas_sahil) March 8, 2022
میری بیٹی میرا فخر اور میری بیٹی میرا مان کے گردش کرتے ہیش ٹیگز کے بیچ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بھی تصویر زیر گردش ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بیٹیاں کسی بھی روپ میں ہو وہ محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے، دلوں کو جوڑ کر رکھتی ہے۔
#Mianwali on the flip side ❤️ pic.twitter.com/rSTloZR5DP
— Zahra Nazeer🇵🇰 (@Zahra300037475) March 8, 2022
Two Pictures,Two Different Stories🌚Heart Breaking News From #Mianwali We Pray! May AllAh give Sabr to her mother 🥀🤲🏻 pic.twitter.com/odtO4bqpUs
— SyeĐa®🦋 🇵🇰 (@Iam_Syedaaa) March 8, 2022
بہرحال میانوانی واقعے پر جتنا ماتم کیا جائے کم ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور ملزم شاہزیب کی گرفتاری کے لیے کمیٹی تشکیل بھی دی جاچکی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ زیب اور انکی بیٹی آپس میں کزنز تھے، دونوں کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور مقتولہ بچی دونوں کی پہلی اولاد تھی۔
Discussion about this post