میٹ گالا 2022 کی شاندار تقریب میں امریکی ماڈل کم کارڈیشین کی رونق اس وقت مانند پڑگئی جب ان پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ میریلین منرو کے تاریخی لباس برباد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ کریم اور سنہرے رنگ کا لباس میریلین منرو نے 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔ جو بعد میں دنیا کا ناصرف سب سے مشہور لباس بنا بلکہ اسے ہالی ووڈ آئیکون بھی قرار دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی لباس رپلے نامی ایک نجی میوزیم کی ملکیت ہے جو اس نے 40 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا خریدا تھا۔ جسے گزشتہ ماہ نیو یارک میں ہونے والے میٹ گالا کی تقریب کے لیے کم کارڈیشین نے یہ لباس میوزیم سے ادھار لیا تھا۔
جس کے بارے میں اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کم کارڈیشین کی لاپرواہی اور غفلت سے یہ تاریخی لباس خراب ہوگیا ہے، کلکٹر اسکاٹ فورٹنر نے اپنے بلاگ میں میریلین منرو کے لباس کی پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کی جس میں لباس کے پچھلے حصے کو ہونے والے نقصان کو ظاہری طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جس میں کپڑے کا پھیلنا اور لگے ہوئے کرسٹلز کا گم ہو جانا بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر کم اور اس تاریخی لباس کی تصاویر گردش ہورہی ہیں جہاں میوزیم اور کم دونوں کو لباس کی اس حالت کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا گیا۔
دوسری جانب اس آئیکونک لباس کے بارے میں کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ انہوں نے لباس میں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتوں میں 16 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ اس میں بیٹھ کر نہیں کھاتی تھیں اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے نقصان کا خطرہ تھا۔
The fact that they struggled getting it past her fat ass should have told them not to let her wear it.#MarilynMonroe #KimKardashian pic.twitter.com/AVHCOEZ2j1
— 💫Stardust Nova✨ (@StardustNova27) June 14, 2022
Discussion about this post