کچھ عرصے قبل ہی اسپینش کلب بارسلونا کو چھوڑنے والے لیونل میسی نے غیر معمولی چالیس گول اسکور کرکے ریکارڈ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ‘ بیلن ڈی اور’ اپنے نام کرلیا ہے۔ با وقار ٹرافی بیلن ڈی اور کو حاصل کرنے کی اس ریس میں لیونل میسی نے فٹبال کی دنیا کے معتبر ترین فٹبالر ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما اور بائرن میونخ کے لیونڈوسکی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میسی نے ووٹنگ میں 613 پوائنٹس حاصل کیے جو کہ رنر اپ بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی سے صرف 33 پوائنٹس زیادہ ہیں۔ بیلن ڈی آر ایوارڈ کی تقریب میں اسٹرائیکر لیونڈوسکی دوسرے، چیلسی اور اٹلی کے مڈ فیلڈر جورجینہو تیسرے اور ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔
میسی نے2009، 2010، 2011، 2012 اور2015 کی بیلن ڈی آر کی ٹرافیز اپنے نام کی تھیں جبکہ گذشتہ سال جولائی 2019 میں کوپا امریکہ کے فائنل میں روایتی حریف ارجنٹائن کے ہاتھوں برازیل کی شکست کے ساتھ ہی پہلا بڑا بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، لیونل میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے ہیں، انہوں نے28 گول بارسلونا کے لیے، 4 پیرس سینٹ جرمین کے لیے اور 8 ارجنٹینا کے لیےکئے۔
Suarez best assist of all time 😭😭😭😭 #LM7 #Messi #BallonDor2021 pic.twitter.com/Kfh0YeqO1B
— Deepak limbaAA (@deepak_limbaaaa) November 29, 2021
تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ یہاں دوبارہ آنا واقعی ناقابل یقین ہے 2019 میں جب آخری مرتبہ مجھے یہ کوپا امریکہ کا اعزاز ملا تھا تو میں نے سوچاتھا کہ یہ آخری موقع ہے اب شائد میں کوئی بڑا ایوارڈ نا جیت سکوں۔ میسی کے مطابق فٹبال میں ان کا کیریئر طویل ہے، وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ سال زندگی کا بہترین سال ہے یا نہیں لیکن مشکل وقت اور تنقید کے بعد ارجنٹائن کے لیے ٹائٹل کے ساتھ ایک خاص سال ضرور ہے۔
View this post on Instagram
عظیم فٹبالر نے رواں سال 8 اگست کو 21 سال بعد بارسلونا فٹ بال کلب کو اپنا آخری سلام کہا تھا، انہوں نے اپنی آخری پریس کانفرنس کا آغاز نم آنکھوں اور جذباتی احساسات کے ساتھ کی تھی، انکا کہنا تھا کہ اتنے سالوں کے بعد یہ فیصلہ میرے لیے انتہائی مشکل ہے، میری ساری زندگی بارسلونا کلب کے ساتھ گزری، میں اس فیصلہ کے لیے تیار نہیں تھا تاہم اب مجھے خدا حافظ کہنا پڑرہا ہے، بارسلونا میرا گھر تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
Discussion about this post