وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر اطلاعات فواد حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک نئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوتی، موجودہ چیئرمین فرایض انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ مس کنڈیکٹ کی بنیاد پر چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہوگا ۔ ٹیکس امور اور پرائیویٹ لین دین کو نیب دائرہ کار سےنکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت کریں گے۔اس بارے میں قومی اسمبلی میں قائد ایوان اوراپوزیشن لیڈر سےمشاورت ہو گی۔اتفاق رائےنہ ہونےکی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کےسپرد ہو گا۔
Discussion about this post