مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے پھیلائے جانے والے ان پیغامات کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں مریم نواز پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ کررہی ہیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں علم نہیں یہ ڈراما کیوں کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود عمران خان نے انہیں 2 بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وہ نا کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔ انسان کی ذاتی اور نجی زندگی اس کا اور خدا کا معاملہ ہے۔ نون لیگی رہنما نے اپیل کی کہ اُنہیں اس گند سے دور رکھیے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کی قیادت کئی بار یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ عیدالفطر کے بعد عمران خان کی کردار کشی کی جائے گی۔ یہاں تک کہ ان کی ایک مبینہ ویڈیو بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔
Discussion about this post