پی ٹی وی نے نئے ڈراما سیریل دشمن کے ساتھ بلاک بسٹر انٹری دے دی، جس نے یاد دلائی ایک بار پھر پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سنہرے دور کی۔ ٹریلر سے لے کر پہلی قسط تک ہر لمحہ ایک پراسرار معمہ بنارہا، جبھی ہر کسی کو ڈرامے کی پہلی قسط کا بے صبری سے انتظار تھا۔
ڈراما دشمن کی کہانی دو طاقتور خواتین کے درمیان نسل در نسل پروان چڑھتی خاردار نفرتوں اور دشمنیوں کی ہے، جس میں ایکشن، سازش کے ساتھ محبت کو آزمائشوں سے گزرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ مرحومہ نائیلہ جعفری کی فنی خدمات کا ایک خراج تحسین بھی ہے، جنہوں نے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے بھی اسے بطور اپنے آخری ڈرامے کے طور پر ریکارڈ کروایا۔
عبداللہ بادینی کی ہدایت کاری اور علی معین کا لکھا ہوا یہ پروجیکٹ تجربہ کار فنکاروں کے امتزاج سے بھرا ہے جس میں نادیہ افگن، سمن انصاری، حسن نیازی، محسن گیلانی، ایوب کھوسہ، نیئر اعجاز، سبیکا امام، اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی پہلی قسط سامنے آنے کے بعد اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ڈرامے کو پی ٹی وی کے ماضی کے مقبول ڈراموں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
Discussion about this post