لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن امیرچوک میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں آئس کے عادی نشئی نے اپنے والدین سمیت 6 افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ اہلخانہ کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ملزم عابد نے سسرال جاکر بھی فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر خالہ ساس اور قریبی رشتہ دار بھی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش آغاز کیا اور چند گھنٹوں میں ہی لاہور پولیس نے 6 افراد کے اندوہناک قتل میں ملوث سفاک ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور پولیس نے 5 افراد کے اندوہناک قتل میں ملوث سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم عابد نے آئس کے نشہ میں والد، والدہ، بہن، بھانجے اور خالہ ساس کو قتل کیا۔ آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا.@DIGOpsLahore pic.twitter.com/SvVjlkOJ0X
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 15, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد واردات کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا۔ سسرالیوں اور اہلخانہ کی جانب سے نشہ کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد نے آئس کے نشہ میں والد، والدہ، بہن، بھانجے، خالہ ساس اور سسر کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ مختلف پہلوؤں سے بھی معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Discussion about this post