ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ہر پاکستانی، ٹیم کا حوصلہ اور ہمت بڑھانے کے لیے پرجوش ہے۔ دلوں میں امید کے دیے روشن ہیں اور ہر کوئی اس بات پر کے لیے پرامید ہے کہ مستقبل میں یہ باہمت اور غیر معمولی ٹیم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔
انہی میں سے ایک 8برس کے جنونی پرستار محمد ہارون سوریہ ہیں۔ جنہوں نے ایک صفحے پرپینسل کی مدد سے کپتان بابراعظم اور ان کی ٹیم کو محبت بھرا خط انگریزی میں تحریر کیا ہے۔ محمد ہارون لکھتے ہیں ’ ڈیئر پاکستانی ٹیم، مجھے آپ پر فخر ہے، مجھے بابراعظم سے محبت ہے، جنہوں نے بہترین کھیل کھیلا۔ ہر ایک نے اعلیٰ بیٹنگ اور بالنگ کی۔ بلاشبہ میچ میں ہر کوئی اسٹار تھا۔ ابتدا میں مجھے لگا کہ ۤآپ جیت جائیں گے۔۔ بہرحال اس کے باوجود میں کھیل کے آخری لمحات میں نروس تھا۔ڈرا ہوا تھا اور سہما ہوا بھی۔ ایک دن میں پاکستانی کا کپتان بنوں گا اور آپ سب کو اپنی ٹیم میں شامل کروں گا۔ اور یقینی طور پر ہم فائنل میں جائیں گے اور جیتے گے۔‘ محمد ہارون نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈیئر بابر براہ کرم ایک کاغذ پر آپ اپنی ٹیم کے ارکان کے نام لکھ کر آٹو گراف کے ساتھ میرے گھر روانہ کردیں۔
بابراعظم اور پاکستانی ٹیم۔میری پاکستانی ٹیم مجھے آپ سے پیار ہے۔آپ ہاریں یا جیتے، ہم آپ سے پیار ہی کرتے رہیں گے۔‘ سوشل میڈیا پر محمد ہارون کی ہینڈ رائٹنگ میں لکھے اس محبت بھرے خط کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ جو اس بات کا بھی اظہار ہے کہ بچہ ہو، یا بڑا یا بوڑھا، ہر پاکستانی اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہا رکررہا ہے۔درحقیقت یہ 8برس کے محمد ہارون کا بابراعظم اور ٹیم سے محبت بھرا خط اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی زبان میں ہے لیکن اس کے ہر لفظ کے پیچھے ایک گہری سوچ، الفت اور اپنی ٹیم سے پیار کی خوشبو آتی ہے۔
ہارون کو کیا پتا تھا کہ یہ اظہار محبت سے بھرا سندیسہ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوجائے گا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانی بچے نوجوان کرکٹ ہیروز کو اپنا آئیڈل بناتے ہیں۔یہی نہیں یہ مستقبل کے معمار، سائنس دان، ڈاکٹرز، ماہر معاشیات اور غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیات سے حددرجہ متاثر ہیں۔ جو اس جانب اشارہ بھی ہے کہ پاکستان کا آنے والا دور روشن اور تابناک ہے۔
مستقبل کے کپتان کو بابراعظم کا فوری جواب
ۤپاکستانی کپتان بابراعظم نے محمد ہارون کے اس محبت نامے کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا شکریہ ۔ چمپیئن ۔ مجھے آپ پر مکمل یقین ہے اور آپ اپنی توجہ ، یقین اور محنت سے کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو آٹوگراف مل جائیں گے لیکن میں اپنے مستقبل کے کپتان کے آٹو گراف حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا ۔
Dear Mohammad Haroon Suria,
Salam,
Thank you for such a kind letter for us, champion. I ABSOLUTELY believe in you and you can achieve anything with your focus, belief, and hardwork.
You will get your autographs but I cant wait to get YOUR autograph future Captain. 🙌 https://t.co/FbalPUeBnC
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2021
Discussion about this post