سماجی رابطے کی سب سے زیادہ مقبول اپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے سال پر اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد صارف کو اس کے فون کی اسکرین پر ملنے والے پیغام کے ساتھ متعلقہ صارف کے اکاؤنت فائل کی تصویر بھی نظر آئے گی۔ یہ بیٹا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آئی او ایس 15 کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ جس پر واٹس ایپ مزید بہتری لانے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اسکرین پر تصویر دیکھ کر بھی اندازہ لگالیں کہ انہیں پیغام بھیجنے والا کون ہے۔
Discussion about this post