نئے سال پروفاقی حکومت کا عوام کو نیا تحفہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے اس کا باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اب پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب پیٹرول144.82 فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں بھی 4 روپے کا اضافہ کرکے یہ 141.62 فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت اب 111.06 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے لاگو ہوگا۔
Discussion about this post