نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اچانک یکطرفہ سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بیشتر کرکٹ پرستاروں کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ کے ساتھ زیادتی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کی مہمان رہی اور یوں اچانک ’سیکوریٹی تھریٹ‘ کا واویلا مچا کر نو دو گیارہ ہوگئی۔ ایک کرکٹ صارف شاہ ابوبکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب نیوزی لینڈ کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔
Pakistan Will Also Not Toured New Zealand Any More 🙌🏻
— ShAbubaker (@ShAbubaker78673) September 17, 2021
اسرار احمد ہاشمی کے مطابق یہ انتہائی غیر ذمے دار عمل ہے، پاکستان نے کرائسٹ چرچ کے حملے کے بعد متاثرین کی دل جوئی کی اور نیوزی لینڈ نے ہمیں مایوس کیا۔
Shameful. Absolutely shameful.
Pakistan Cricket was the first one to extend a helping hand after the dreadful attack in Christchurch. What you have done today is purely disappointing.
— Israr Ahmed Hashmi (@IamIsrarHashmi) September 17, 2021
سوئم جوز کے مطابق یہ بہانہ سیکوریٹی وجوہات کا یوں راگ الاپا گیاکیونکہ کیوی کھلاڑیوں کو 19ستمبر سے آئی پی ایل کھیلنا ہے، اگر سیکوریٹی تھریٹ تھا تو آئے ہی کیوں تھے۔
I guess bahana hai Players ka Ye Safety Reasons ke naam pe, They Want to Play IPL starting 19th Sept For money rather than this 😪
Security threat itna Hota Toh Khelne kyun jaate Pakistan🇵🇰
— Soum Jais ⚛ (@JaisSoum) September 17, 2021
انس طاہر کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم نیوزی لینڈ میں تھی تو اُن پر حملہ ہوا، پاکستان کو نیوزی لینڈ کا بائی کاٹ کرنا چاہیے۔ محمد ابوبکر نے انتہائی دکھی دل کے ساتھ لکھا کہ نیوزی لینڈ آپ نے دل توڑ دیا بھولیں گے نہیں ہم
You broked our hearts @BLACKCAPS .we can’t forgive u🥺
— Muhammad Abubakar (@iamabubakar857) September 17, 2021
ایک اور صارف کے مطابق انڈیا نے بھارت کو دہمکی دی اور نیوزی لینڈ بھارتیوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوگیا۔
Will be happy by abounding the tour. Simple Its India. India threatened NZ. And NZ blackmailed. Shameful.
— Abdul Hanan (@sam_01992) September 17, 2021
Discussion about this post